برس بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈاربنگلادیش پہنچ گئے

سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ، پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے ان کا استقبال کیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:43

برس بعد وزیرخارجہ اسحاق ڈاربنگلادیش پہنچ گئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار بنگلا دیش کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکا پہنچ گئے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈھاکا پہنچنے پر بنگلادیشی سفیر اسد سلم، سیکرٹری خارجہ، بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا، جبکہ اس موقع پر بنگلادیش کے دیگر سینئر عہدیدان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ بنگلا دیشی حکومت کی دعوت پر کیاہے، ڈھاکا میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلا دیشی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔اسحاق ڈار کی بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات ہو گی، وہ خارجہ امور کے ایڈوائزر محمد توحید حسین سے بھی ملیں گے۔وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ 13برس بعد کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ بنگلا دیش ہے۔ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، علاقائی و عالمی امور بھی ملاقاتوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔