پاکستان بازارپولیس کی کارروائی،تاجر کے قتل میں ملوث 2مبینہ اجرتی قاتل گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) پاکستان بازارپولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے تاجر کے قتل میں ملوث 2مبینہ اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرکے اسلحہ بمعہ ایمونیشن اورموٹرسائیکل برآمد کرلی۔ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد نوید عرف شاکر اور محمد عمرشامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے 18اگست کی صبح اورنگی ٹائون شاداب گرائونڈ کے قریب فائرنگ کرکے محمد نعیم نامی تاجر کو قتل کیاتھاجس کامقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کے قتل کی سپاری اور گھر سے نکلنے کی اطلاع اسی کے ساتھ مارکیٹ میں کام کرنے والے تاجر نے فراہم کی تھی۔گرفتار ملزمان سے مزید انکشاف ہوا کہ قتل کی سازش کرنے والے مرکزی ملزم کی ملاقات قاتلوں سے کالا علم کرنے والے ایک بابا کے اڈے پر ہوئی، جہاں قتل کی منصوبہ بندی طے پائی۔ساتھی تاجر نے قتل کرانے کی سپاری ڈیڑھ لاکھ روپے میں دی، جس میں سے 50ہزار روپے قاتلوں کو ادا کر چکا تھا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ سازش کے مرکزی کردار کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔