الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدرکی ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد

ہفتہ 23 اگست 2025 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) الخدمت فاؤنڈیشن بڑیکورٹ، سوات کے نائب صدرحاجی نواب خان نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں فراست علی اور اعجاز خان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں جاری ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیت لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلے فراست علی نے طلائی تمغہ جیتا پھر ماسٹر کیٹیگری میں پاکستان کے 51 سالہ پولیس کے اعجاز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پہلے 75 کے جی کیٹیگری میں فراست علی نے طلائی تمغہ جیتا، فراست علی کا تعلق ملتان سے ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سہیل انور کا کہنا ہے کہ فراست علی ملتان میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گولڈ میڈل اعجاز خان نے ماسٹر کیٹیگری میں حاصل کیا، پشاور کے اعجاز خان کی عمر 51 سال ہے، انہوں نے 80 کے جی کیٹگری میں گولڈ میدل اپنے نام کیا۔