کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

ہفتہ 23 اگست 2025 18:14

کے الیکٹرک کا خیابان سحر پر پائپ لائن میں لگنے والی آگ سے کوئی تعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ خیابان سحر پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن میں لگنے والی آگ کا کے الیکٹرک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ٹیکنیکل ٹیم کنٹونمنٹ بورڈ کی باقاعدہ اجازت سے انڈر گرانڈ کیبل فالٹس کی درستگی کا کام کررہی تھی۔کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ٹیموں کو دوپہر ڈھائی بجے این آر ایل کی ٹیموں نے کام سے روکا اور ٹیموں کے جانے تک جائے حادثہ محفوظ تھی۔اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ شام 6 بجے کے لگ بھگ پیش آیا۔واضح رہے کہ ڈیفنس خیابان سحر میں زیرزمین گیس لائن میں آگ لگی تھی فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا تھا۔