حکومت کو میڈان پاکستان کی طرف توجہ دینی چاہئے‘ حاجی محمد اصغر
ہفتہ 23 اگست 2025
20:56
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر اور انجمن تاجران موٹر مارکیٹ جھنگ روڈ فیصل آباد کے چیئرمین حاجی محمد اصغرنے کہا ہے کہ حکومت کو میڈان پاکستان کی طرف توجہ دینی چاہئے بد قسمتی سے 70سالوں کے دوران میں پاکستان میں ایک بھی ایسی انڈسٹری نہیں لگی جواپنی کو ئی پروڈکٹ تیار کرسکے اور ایکسپورٹ کی جاسکے ہم دنیا بھر سے بیرینگ سے موٹر گیئر تک اشیاء برآمدکرتے ہیں،اور اربوں روپے پاکستان سے باہر جاتے ہیں اگر حکومت بزنس کمیونٹی سے تعاون کرے توکوئی مشکل نہیں ہے پاکستان برآمد کرنے کی بجائے درآمدکرنے والا ملک بن سکتاہے،پاکستان میں ایسے لوگوں کی بڑی تعدا د موجود ہے جوملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں مگر افسوس پاکستان میں مہنگی بجلی،گیس اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے عوام اور تاجر دونوں ہی پریشان ہیں، جس کی وجہ سے کا م کر نا مشکل ہیں،وفاقی حکو مت کو بجلی،گیس،مختلف ٹیکسز کو کم کر نا چا ہیے، ایگزیکٹو ممبر FCCIحاجی اصغر نے ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک (MSCLX) کیٹ کی تیاری پر صہیب اکبر اور انکی پوری ٹیم کومبارک باد اور خرا ج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہو ئی کہ پا کستا ن میں کسی نے انڈسٹری لگا کر دنیا بھر میں پا کستا ن کا نام روشن کیا ہے انشاء اللہ مجھے پوری امید ہے کہ ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک (MSCLX) کا میا ب ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان میں تیار ہونے والے ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک (MSCLX)کی جانب سے فیصل آباد مدینہ ٹریڈرز کے چیف ایگزیکٹو لالہ دلدار حسین کو ڈسٹری بیوٹر مقرر کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس میں قبل دستگار گروپ کے چیئر مین امتیازراستکار،ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک کے مالک صہیب اکبر،ایف سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبر حاجی اصغر،موٹرمارکیٹ کے سرپرست اعلی میاں محمد افضل، نے ڈسٹری بیوٹر پوئنٹ کا افتتاح کیا، تقریب میں ملتان،ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ اور فیصل آباد میں ہائیڈرولک پمپ کا کارروبار کرنے والے تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک (MSCLX) کے ما لک صہیب اکبر نے کہاہے کہ ہماری کمپنی واحد کمپنی ہے جو کہ دنیا کے 70ممالک کے ساتھ کا م کر رہی ہیں اور غیرملکی آرڈرز مل رہے ہیں ہمارے تیار کردہ ہائیڈرولک انشاء اللہ پوری دنیا میں کا میاب ہو رہے ہیں،دنیا بھر میں پا کستا ن کا نا م روشن کررہے ہیں،فیصل آباد میں لا لہ دلدار حسین کو ڈسٹری بیوٹر مقرر کیا ہے،لا لہ دلدار حسین ایک اچھے بزنس مین ہیں، انہوں نے کہا کہMSCLX ہائیڈرولک وین پمپ کے ساتھ بے مثال طاقت اور کارکردگی کا تجربہ کریں۔
(جاری ہے)
ہمارے جدید ترین وین پمپ پاکستان میں تعمیرات اور کان کنی سے لے کر مینوفیکچرنگ اور اس سے آگے پوری دنیا کی صنعتوں میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک وین پمپس کو غیر معمولی کارکردگی اور قابل اعتماد ایپلی کیشنز کی وسیع رینج میں فراہم کرنے کے لیے انجنیئر کیا گیا ہے،پاکستان اور عالمی سطح پر موثر ہائیڈرولک سسٹم کھدائی کرنے والے، کرین، اور ڈمپ ٹرک جیسی بھاری مشینری میں استعمال ہو تا ہے اور پاور زرعی مشینری جیسے ٹریکٹر، کٹائی کرنے والے اور آبپاشی کے نظام میں بھی استعما ل ہو تا ہے،،اس قبل دستگار گروپ کے چیئر مین امتیازراستکار نے ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک کی پاکستان میں ایک کامیاب تجربہ پر کمپنی کی تعریف کی اور کہاکہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کو میڈان پاکستان پر توجہ دینی چاہیے اور انشاء اللہ وہ دن بھی آئے گا پوری دنیا ہماری تیار کردہ اشیاء خرید ے گے،جس طرح ایم ایس سی ایل ایکس ہائیڈرولک آج پوری دنیا میں اپنا نام پیدا کررہاہے مجھے امید ہے یہ پاکستان کا نام روشن کریگا،تقریب کے آخر پر لا لہ دلدار حسین مہما نوں کاشکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ انشا ء اللہ ان کے اعتما د پر پورا اترے گے، تما م آنے والے مہما نو ں کا مشکور ہو انہوں نے اس تقریب میں شرکت کی، تقریب میں را نا شاہ ویز دلدار،را نا اقبال، رانا امجد، رانا حا جی ارشد،رمضان جانی، کمپنی کے سیلز مینیجر شاہد حسین سمیت یگر موجو د تھے۔