محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل،نئے تعمیرشدہ 22پولیس اسٹیشنز لاہورپولیس کے حوالے

ہفتہ 23 اگست 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کاایک اورپروجیکٹ مکمل ہو گیا،نئے تعمیرشدہ 22پولیس اسٹیشنز لاہورپولیس کے حوالے کر دئیے گئے ۔محسن نقوی کے دورمیں پنجاب کے تمام تھانے اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ شروع کیاگیاتھا،پنجاب میں 36سمارٹ اپولیس سٹیشنز بنائے جانے تھے ،سب سے زیادہ 22سمارٹ پولیس اسٹیشنز لاہور میں بنائے گئے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں سمارٹ پولیس اسٹیشنزکی بلڈنگز جدید طرز تعمیر کی بنیاد پر بنائی گئی۔سمارٹ پولیس اسٹیشن میں جوہر ٹائون ، سمن آباد ، نواں کوٹ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، لوہاری گیٹ ، کوٹ لکھپت ، باٹا پور تھانہ،شیرا کوٹ ، وحدت کالونی ، سندر ، شفیق آباد ، ہربنس پورہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں نواب ٹائون،نشتر کالونی ، شالیمار ، اسلام پورہ ، گجرپورہ ، غالب مارکیٹ،ساندہ ، شاہدرہ اور شادباغ پولیس اسٹیشن بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تھانوں کی بلڈنگزآئندہ چندروزمیں فعال کر دی جائیں گی۔