سیالکوٹ، خلیل پور میں دریائے مناور توی کے کٹاؤ کو روکنے کیلئے تین ٹھوکروں کی تعمیر کا آغاز

ہفتہ 23 اگست 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سیالکوٹ کے نواحی گاؤں خلیل پور میں دریائے مناور توی کے کٹاؤ سے ہونے والے نقصانات کو روکنے کے لیے تین ٹھوکروں کی تعمیر کا کام شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رانا عارف اقبال ہرناہ نے معززین علاقہ اور ایکسین ایریگیشن محمد فیصل کے ہمراہ متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور موقع پر کام کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دریا کے کٹاؤ کو روکنے کے لیے ایمرجنسی بنیادوں پر کروڑوں روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ رانا عارف اقبال ہرناہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جن کی کوششوں سے بروقت اقدامات ممکن ہوسکے۔