رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، نوجوان اور سیاسی کارکنان کی ملاقات

ہفتہ 23 اگست 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک سے ان کی رہائشگاہ پر حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین، نوجوان اور سیاسی کارکنان نے ملاقات کی۔ملاقات میں شہریوں نے حاجی علی مدد جتک کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

عوامی نمائندوں نے کہا کہ علاقے میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔رکن بلوچستان اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے عوامی مسائل کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور عوامی خدمت ہی ان کی سیاست کا مقصد ہے۔ اس موقع پر عوام نے حاجی علی مدد جتک کی عوام دوست پالیسیوں اور حلقے کے لیے خدمات پر اعتماد کا اظہار کیا ۔