نوشہرہ ،دو نوجوانوں کی گولی چھلنی لاشیں برآمد

ہفتہ 23 اگست 2025 20:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)نوشہرہ کے علاقہ زیارت کاکا صاحب میں دو نوجوانوں کی گولی چھلنی لاشیں برآمد ،دونوں نوجوانوں کو سر پر فائر کرکے قتل کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں آخری اطلاعات آنے تک پولیس نے مقدمہ اندارج نہیں کیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں واقعات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ کاکاصاحب کے حدود میں دو نوجوانوں محمد شعیب ولد شیر بادشاہ اور، بلال ولد سید محمد ساکنان محلہ سرور خیل زیارت کاکا صاحب نوشہرہ کی لاشیں قریبی ویرانے سے ملیں ہیں دونوں نوجوانوں کو سر پر پر فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے تاہم پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے آخری اطلاعات آنے تک مقدمے کا اندارج تاحال نہیں کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے علاقے سے شواہد اکھٹے کردئیے اور تحقیقات شروع کر دیئے ہیں تاہم اس حوالے سے مختلف قسم کی چہ میگوئیاں گردش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :