ظ*اسلام آباد کے صحافتی وفد کا بونیرمیں مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ

ی*ترجمان اسلام آبادسلیم الیاس کی امدادی سرگرمیوں پر بریفنگ،مرکزی مسلم لیگ کا عشائیہ

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

Nلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) راولپنڈی،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کے صدر،سینئر صحافی طارق ورک کی قیادت میں اسلام آباد کے صحافیوں نے بونیر میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے ترجمان سلیم الیاس نے صحافیوں کا استقبال کیا، مرکزی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے ترجمان احمد اجمل بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے صحافیوں کے وفد نے بونیر میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد کے دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،اس موقع پر سلیم الیاس نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ روز اول سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے،بونیر،مینگورہ،باجوڑ،گلگت،سکردو میں امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں، روزانہ ہزاروں افراد میں پکا پکایا کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے،مرکزی مسلم لیگ اب تک 5 ہزار سے زائد افراد میں خشک راشن تقسیم کر چکی ہے،32 میڈیکل ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مریضوں کا علاج معالجہ کر رہی ہیں،اسلام آباد کے صحافیوں کے وفد نے مرکزی مسلم لیگ کے امدادی کاموں کو سراہا