ایف آئی اے بلوچستان نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنیوالے 4بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اگست 2025 21:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)ایف آئی اے بلوچستان نے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 4بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ایجنٹ نادر اور ساتھی حیدر اور4 بنگلہ دیشی شہریوں کو بھی حراست میں لے لیا گیاملزمان غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش میں پکڑے گئی-ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت عتیق الرحمان، شمن، خیرالحسن اور رتن علی کے نام سے ہوئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوئے تھیگرفتار ملزمان ایجنٹوں کی مدد سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔