حیدرآباد، ضلع جام شورو سے 3 ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور نوجوان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا

ضعیف العمر ماں اپنے بیٹے کی تلاش کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

ہفتہ 23 اگست 2025 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) ضلع جام شورو کے تعلقہ مانجھند کے گوٹھ خاصائی سے 3 ماہ قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ذہنی معذور نوجوان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا ہے، ضعیف العمر ماں اپنے بیٹے کی تلاش کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

لاپتہ ذہنی معذور نوجوان کی ماں مسماة امینہ شورو حیدرآباد پریس کلب پہنچیں اور اپنے بیٹے کی تلاش میں مدد کے لئے اپیل کی، انہوں نے بتایا کہ اس کا 22 سالہ ذہنی معذور بیٹا حیدر شورو 3 ماہ قبل گوٹھ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا بہت تلاش کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایدھی سینٹر سمیت تمام تھانوں پر اطلاع دی گئی لیکن کہیں سے بھی بیٹے کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل سکا، مسماة امینہ شورو نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ کہا کہ 70 سال کی عمر میں بیٹے کی تلاش کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوں، پولیس اور کوئی بھی ادارہ بیٹے کی تلاش میں مدد کے لئے تیار نہیں ہے، انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ بیٹے کی تلاش میں مدد کی جائے اور اسے بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :