Live Updates

ہم پر تنقید کرنے والے بتائیں ان کے دور میں بارش کے دوران کیا صورت حال ہوتی تھی، عبدالجبار خان

میئر، ٹاؤن چیئرمین، یوسی چیئرمین سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران 18-18 گھنٹے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں

ہفتہ 23 اگست 2025 21:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ ہم پر تنقید کرنے والے یہ بتائیں کہ ان کے دور میں بارش کے دوران کیا صورت حال ہوتی تھی، میئر، ٹاؤن چیئرمین، یوسی چیئرمین سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران 18-18 گھنٹے بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں اور عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ حیدرآباد میں اتنی شدید بارش کے باوجود سڑکوں، گلی، محلوں اور علاقوں میں پانی کی بروقت نکاسی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہ مہر علی سوسائٹی میں جمع ہونے والے پانی اور پمپنگ اسٹیشنوں کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔عبدالجبار خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں کسی بھی شہری کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم پر تنقید کرنے والوں کو بھی عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے آج تک اس شہر کے لئے کیا کیا، عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ کون ان کے دکھ درد میں کام آتا ہے اور کون انہیں ریلیف پہنچاتا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات