چکوال، ٹریفک پولیس اہلکار کو سنگین دھمکیاں ،کارِ سرکار میں مداخلت کرنیوالے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)تھانہ سٹی کی حدود تحصیل چوک پر ٹریفک پولیس اہلکار کو سنگین دھمکیاں دینے اور کارِ سرکار میں مداخلت کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے ٹریفک اہلکار سب انسپکٹر ضیغم عباس کو خوف زدہ کرنے کے لیے خود کو مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت (MQM) کے شوٹر گروپ سے تعلق رکھنے والا ظاہر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت جاوید صدیق ولد محمد صدیق سکنہ محلہ پیر صحابہ جہلم روڈ حال ہوئی ہے جو کراچی کے علاقہ محلہ پیر کالونی لانڈھی کراچی شرقی میں رہائش پذیر ہے۔ ملزم نے ٹریفک اہلکار کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی۔ واقعے کی 15 پر اطلاع کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :