کراچی، بچوں کو ذبحہ کرنے والی ماں تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں بچوں کو ذبحہ کرنے والی ماں کو عدالت نے مزید تین دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈیفنس میں اپنے 2 بچوں کا گلا کاٹ کر قتل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ کے ریمانڈ میں مزید تین دن کی توسیع کردی۔ عدالت نے 26 اگست تک تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزمہ نے بچوں کا گلا کاٹ کر اپنے سابقہ شوہر کو خود اطلاع دی تھی۔ ملزمہ کیخلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :