ڑ* سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد

[ڈ ی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا ، ریس حالی چوک سے شروع ہوکر پنجاب سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی -فیملی فن ریس جشن آزادی کا بڑا پروگرام ہے جس کا اہتمام معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے کیا گیا ہے ،ڈی جی سپورٹس پنجاب

ہفتہ 23 اگست 2025 22:50

ی*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور کی سب سے بڑی جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد ہوا جس میں 3400سے زائد گرلز ، بوائز اور خواتین نے شرکت کی ہے، ڈ ائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور سپورٹس کوآرڈینٹر ملک انوش کھوکھر نے ریس کا باقاعدہ افتتاح کیا ، جشن آزادی فیملی فن ریس حالی چوک گلبر گ سے شروع ہوکر پنجاب سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوئی، اختتامی تقریب میں میوزیکل پرفارمنس اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیاجشن آزادی فیملی فن ریس میں ہزاروں 5سے 14سال تک کے بچوں نے شرکت کی ہے، جشن آزادی فیملی فن ریس میںبوائز انڈر 14 میںقصور کے لڑکوں نے میدان مار لیا، قصور کے محمد زین ، کاشف اسلم اور علی رضا نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل جبکہ چیچہ وطنی کے محمد چوتھے نمبر پر رہے ہیں، اسی طرح گرلز انڈر 14 ریس میں لاہور کی دعا سہیل نے پہلی، قصور کی حمنہ نے دوسری ،لاہور کی بسمہ اور زینب نے بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، خواتین کی ریس میں لاہور کی کنزہ سرفراز ، گلگت کی ندا کریم، میانیوالی کی گونش بتول اور جویریہ نے بالترتیب پہلی ، دوسری ، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے جیتے والے بچوں اور خواتین کو مبارکبادی ہے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیملی فن ریس جشن آزادی کا بڑا پروگرام ہے جس کا اہتمام معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے کیا گیا ہے ، اس پروگرام کا مقصدجشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانا اور اپنی پاک افواج کو یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ، فیملی فن ریس میں کھلاڑیوں کی اتنی بڑی تعداد دیکھ کر بہت خوشی ہوئی خاص طور پر بچیوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں آنا خوش آئند ہے،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے مزید کہا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں جشن آزادی فیملی فن ریس کا انعقاد کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت سپورٹس کو فروغ دے رہے ہیں،آج کے جشن آزادی فیملی فن ریس کے شاندار پروگرام کے انعقاد پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن آزادی فیملی فن ریس ایک مثبت سرگرمی ہے جس میں شہروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ،سپورٹس کوآڈینٹر ملک انوش کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جشن آزادی فیملی فن ریس میں جیتنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اور ان کی ٹیم نے اس پروگرام کا بہترین انعقاد کیا۔

جشن آزادی فیملی فن ریس کی اختتامی تقریب میں ڈ ائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سلمان ملک اور سپورٹس کوآرڈینٹر ملک انوش کھوکھرنے جیتنے والے بوائز ، گرلز اور خواتین میں انعامات تقسیم کئے،فیملی فن ریس کے موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم، ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت ویگر افسران اورسپورٹس سے وابستہ شخصیات اور کھلاڑی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ، اختتامی تقریب میں میوزیکل پرفارمنس اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا