منگیتر نے مجھے ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلر کی طرح مارا، بھارتی گلوکارہ کا الزام

منگیتر نے میرا چنئی میں موجود گھربھی ہتھیالیا اور مالی طور پرمجھے کنگال کر دیاگیا ہے

جمعرات 28 اگست 2025 16:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی ریڈیو میزبان، گلوکارہ، گیت نگار و کمپوزر اور اداکارہ سوچترا رامادورائی المعروف سوچترا نے اپنے منگیتر اور چنئی ہائیکورٹ کے وکیل شنمگراج پر گھریلو تشدد اور مالی فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

چنئی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ گلوکارہ تامل ملیالم، تیلگو اور دیگر زبانوں میں گاتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ شنمگراج انھیں ڈبلیو ڈبلیو ایف ریسلر کی طرح تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

سوچترا نے دعوی کیا کہ انکے منگیتر نے ان کا چنئی میں موجود گھر ہتھیالیا اور مالی طور پر انھیں کنگال کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ برسوں سے اس کے مظالم اور فراڈ پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں سوچترا نے کہا انہیں اپنے تعلق کے دوران جذباتی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم اب انہوں نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا۔