Live Updates

ضلع پاکپتن ، سیلاب کے باعث 80کلومیٹر طویل پٹی میں ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب

جمعرات 28 اگست 2025 13:25

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) ضلع پاکپتن میں سیلاب کے باعث80کلومیٹر طویل پٹی میں ہزاروں ایکڑ پر فصلیں ڈوب گئیں۔ذرائع آبپاشی کے مطابق دریائے ستلج میں زمینی کٹا سے دیہات اور بستیوں میں تباہ کاری کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع آبپاشی نے بتایاکہ دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پاکپتن ہیڈ سلیمانکی سے ایک لاکھ کیوسک پانی کا ریلا زیریں علاقوں میں بہہ رہا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے ڈھائی لاکھ کیوسک کا ریلا نشیبی علاقوں کی طرف بڑھے گا۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے سرگرم ہیں، دریا کنارے آباد بستیوں سے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، آئندہ ایک دوروز میں پاکپتن کی دریائی پٹی پر سیلاب کی صورتحال سنگین ہونے کاخدشہ ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :