چین کے شہر چنگدو میں ’’ہزار زرعی گریجویٹس‘‘ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع

276 پاکستانی ماہرین جدید زرعی تربیت کے لیے چین پہنچ گئے

جمعرات 28 اگست 2025 14:02

چنگدو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی شعبے میں صلاحیتوں کے فروغ کے تحت "ہزار زرعی گریجویٹس" پروگرام کے دوسرے مرحلے کا باقاعدہ آغاز چین کے شہر چنگدو میں ہو گیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق افتتاحی تقریب میں 276 پاکستانی زرعی ماہرین کی تربیت کے تین ماہ طویل پروگرام کا آغاز کیا گیا۔پروگرام کے تحت 190 شرکائ ہوازونگ ایگریکلچرل یونیورسٹی ووہان، جبکہ 86 انسٹی ٹیوٹ آف اربن ایگریکلچر، چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (CAAS) چنگدو میں تربیت حاصل کریں گے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق چنگدو میں جاری تربیتی پروگرام زرعی مشینی آلات اور پھلوں و سبزیوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز پر مرکوز ہے، جو پاکستان کی زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی نصاب پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

تربیت میں عملی مشق اور صنعتی تجربہ بھی شامل ہے تاکہ شرکائ سیکھے گئے علوم کو عملی زندگی میں مؤثر طریقے سے بروئے کار لا سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی اے اے ایس کے محکمہ بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لیو وینڈے نے پاک چین زرعی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کے قونصل جنرل چنگدو، تنویر اے بھٹی نے شرکائ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام انہیں جدید زرعی تکنیکوں سے روشناس کرائے گا، جس سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ برآمدات میں بہتری اور دیہی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔ افتتاحی تقریب کے دوران موجودہ بیچ کے لیے تربیتی معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے۔ تقریب میں پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سیچوان کے تیانفو نیو ایریا کے زراعت و دیہی امور بیورو، اور نیشنل نانفان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سی اے اے ایس( سانیا) کے نمائندگان نے شرکت کی، جو اس بین الاقوامی اشتراک کی اہمیت کا واضح ثبوت ہی