کٴْنمنگ میں ’’رائس مالیکیولر ڈیزائن بریڈنگ نیٹ ورک‘‘ کا قیام، خطے میں زرعی تعاون کی نئی راہ ہموار

ظ* پاکستان سمیت 10 سے زائد ممالک کی شرکت، چاول کی جدید اقسام کی تیاری پر اتفاق

جمعرات 28 اگست 2025 14:04

نمنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) چین کے صوبے یونان کے دارالحکومت کٴْنمنگ میں جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے لیے "رائس مالیکیولر ڈیزائن بریڈنگ نیٹ ورک" کا باضابطہ قیام عمل میں لایا گیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یہ نیٹ ورک جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا اًپ لینڈ رائس نیٹ ورک" کی سالانہ میٹنگ کے دوران قائم کیا گیا، جو کہ چین اور خطے کے دیگر ممالک کے مابین سیڈ انڈسٹری میں تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق اس سالانہ اجلاس میں چین، پاکستان، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت دس سے زائد ممالک کے زرعی ماہرین اور محققین نے شرکت کی، جہاں چاول کی جینیاتی اقسام اور جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

منتظمین کے مطابق، یہ نیٹ ورک یونان کو علاقائی مرکز کے طور پر استعمال کرے گا، جنوبی و جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے چاول کی جینیاتی دولت سے فائدہ اٹھائے گا، اور چین کی جدید "مالیکیولر ڈیزائن بریڈنگ" ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسی نئی اقسام تیار کی جائیں گی جو موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھال سکیں اور خطے میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنائیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق یونان اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے نائب ڈائریکٹر گونگ جیاشٴْن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو "مشترکہ مشاورت، شراکت اور فوائد کی تقسیم" کے اصولوں پر مبنی ہے، اور زرعی سائنسی تعاون اسی روح کی عکاسی کرتا ہے۔ اٴْن کا کہنا تھا کہ اس نئے پلیٹ فارم کا مقصد تحقیق کو لیبارٹری سے کھیتوں تک منتقل کرنا ہے، تاکہ سائنسی کامیابیاں براہ راست کسانوں کو فائدہ پہنچا سکیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سمپوزیم کے دوران ملکی و غیر ملکی ماہرین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ چاول کی اقسام کی تیاری، مقامی جینیاتی وسائل میں موجود مفید جینز کی شناخت، چین کی جدید ٹیکنالوجیز جیسے مالیکیولر ڈیزائن، انٹر اسپیسیفک ہائبرڈائزیشن اور اًپ لینڈ رائس بریڈنگ کو فروغ دینے اور نوجوان بریڈرز کی تربیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی