غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی شہید

غذائی قلت سے اموات کی تعداد 313 ہوگئی،فلسطینی وزارت صحت

جمعرات 28 اگست 2025 15:21

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی شہید، غذائی قلت سے اموات کی تعداد 313 ہوگئی،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے اموات 313 ہو گئیں۔جن میں 119 بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں ایک عورت اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے الگ الگ حملوں میں مزید 6 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے مقامات کے قریب بھی حملے کیے گئے جن میں کم از کم 12 فلسطینی جان سے گئے۔غزہ کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے جس کے بعد اسرائیل کے مسلط کردہ قحط سے اموات 313 ہو گئیں جن میں 119 بچے بھی شامل ہیں۔