پیوٹن اور کم جونگ ان ستمبر میں منعقد فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، چین

جمعرات 28 اگست 2025 15:44

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)چین نے اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بیجنگ میں 3 ستمبر کو منعقد ہونے والی ایک بڑے فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے، جو دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقد کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے معاون وزیر ہانگ لی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ اس پریڈ میں کل 26 غیر ملکی سربراہان مملکت اور حکومت شرکت کریں گے جن میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ایران کے صدر مسعود پزاشکیان، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو اور جنوبی کوریا کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر وو وان شیک بھی شامل ہیں۔