جیکب آباد، معمولی بات پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، سرکاری اسلحے سے فائرنگ

جمعرات 28 اگست 2025 17:25

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جیکب آباد، معمولی بات پر پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے، سرکاری اسلحے سے فائرنگ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے دوداپور میں واقع شیرانپور پولیس پکٹ پر ڈیوٹی کے دوران معمولی بات پر دو پولیس اہلکار آپس میں الجھ پڑے پولیس اہلکار صدام حسین اور بشیر احمد کے درمیان شروع ہونے والا جھگڑا ہاتھا پائی تک پہنچا اور دونوں نے ایک دوسرے پر لاتوں اور مکوں کی بارش کردی جھگڑے کے دوران صورتحال اس وقت سنگین ہوگئی جب دونوں اہلکاروں نے سرکاری اسلحہ نکال کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، فائرنگ کی آواز سنتے ہی قریبی شہری موقع پر پہنچ گئے اور بروقت مداخلت کرکے دونوں اہلکاروں کو مزید جھگڑے اور گولیاں چلانے سے روک دیا، اچانک فائرنگ کے باعث شیرانپور کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اس واقعے پر ایس ایچ او اکبر ملک کا کہنا تھا کہ معمولی بات پر پکٹ پر تعینات اہلکار آپس میں لڑ پڑے ہیں، تاہم معاملے کو کنٹرول کرلیا گیا ہے دوسری جانب ایس ایس پی جیکب آباد محمد کلیم ملک نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر طلب کرلیا ہے۔