Live Updates

گوجرانوالہ ، سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جاری

جمعرات 28 اگست 2025 17:41

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)گوجرانوالہ میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سے آپریشن جمعرات کو بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے سیلابی پانی سے دریائے چناب کے قریبی دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب ہیڈخانکی کے قریب سیلابی پانی کے باعث مختلف علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہو گیا۔

سیلاب میں پھنسے شہریوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کا ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی آپریشن دن بھر جاری رہا ، پاک فوج کے جوانوںنے کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو سراہا ہے، پاک فوج اس مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات