Live Updates

سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ خوراک کے گوداموں کی صورتحال

سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کا اہم اجلاس

جمعرات 28 اگست 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کا اہم اجلاس ہوا،ڈی جی فوڈ نوید شہزاد مرزا نے سیلابی حالات کے پیش نظر گوداموں کی مجموعی صورتحال بارے آگاہ کیا،ضلع جھنگ کے گوداموں میں خطرہ کے پیش نظر گندم سٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گوداموں میں فوری منتقل کی ہدایت کردی، سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گوداموں میں موجود ہزاروں میٹرک ٹن گندم کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں، پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات اور ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن راہنمائی لی جائے، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کے نرخوں بارے بھی دریافت کیا، روٹی کے نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، چینی اور آٹے کی سپلائی چین مسلسل مانیٹر اور سٹاک کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی، اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن سیدہ رملہ علی اور ایڈیشنل سیکرٹری کماڈیٹیز خالد بشیر بھی موجود تھے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :