دو روزہ اورینٹیشن کوچنگ کورسز کا آغاز (کل) سے کراچی میں ہوگا

جمعرات 28 اگست 2025 23:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن زیر اہتمام دو روزہ چوتھا اورینٹیشن کوچنگ کورس (کل) جمعہ سے، منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گا۔ گزشتہ روز پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ کورس کی تمام تیاریاں کو مکمل کر لیا ہے اور کورس میں تھرو بال، کیچ بال، روپ اسکیپنگ اور پکل بال کے کھیل رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دو روزہ کورس میں ملک بھر سے سپورٹس ٹیچرز/آفیشلز، کوچز اور کھلاڑی حصہ لیں گے۔ بین الاقوامی اور قومی لیکچررز / کھیلوں کے معززین روزانہ شام 5.00 بجے سے شام 7.30 بجے تک بنیادی اصول و ضوابط اور بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کے لئے جسمانی طور پر کوچنگ کے بارے میں لیکچر دیں گے۔ کوچنگ کورس کی اختتامی تقریب 30 اگست کو رات 8 بجے منعقد ہوگی جس میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔کورس میں شرکت کے لئے رجسٹریشن مکمل ہوگئی ہے۔