جشن عید میلادالنبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد

جمعرات 28 اگست 2025 18:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) 1500ملک بھر کی طرح سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں بھی جشن عید میلادالنبیؐ کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے گذشتہ روز سلسلہ عالیہ قادری عطاری مجددیہ محمودیہ سیفیہ غریب آباد سکھر کے زیر نگرانی عبداللہ غوری کے گھرمیں پروقار محفل نعت کا اہتمام کر تے ہوئے جشن میلاد النبی ؐ نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیااور حاضرین مجلس کو حضور اکرم ? کے موے مبارک کی زیارت کروائی گئی تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خاص خطیب مفتی حضرت سقلین اظہاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ' بزم اعلی حضرت کی ٹیم میں' عبدرالرحمن فیضی' ندیم بھٹی' عمیر عطاری' عمر قادری شامل تھے اختتام تقریب ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :