آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ سکھر کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں تائی کوانڈو اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا

جمعرات 28 اگست 2025 18:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ سکھر کے زیر اہتمام تعلیمی اداروں میں تائی کوانڈو اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا اس سلسلے میں آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ تعلقہ نیو سکھر کے صدر احسان علی مہرکی زیر نگرانی تعلقہ نیو سکھر کے اسکولوں تائی کوانڈو اکیڈمی کا قیام عمل میں لا کر آغاز کر دیا ، اس سلسلے میںایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں نیو تعلقہ سکھر کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور ڈیمو کلاس کو دیکھ کر خوب داد دی، تقریب کو آرگنائز کرنے میٰں محمد اعظم شیخ کوآرڈینیٹر آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ سکھر نے ساتھ دیا ، جبکہ تقریب میں احسان علی مہر صدر اپسما ضلع سکھر سے سرور بھٹی سنیئرنائب صدر اعجاز جمالی ،جنرل سیکریٹری بلال سومروسمیت دیگر اسکولز سی ای او نے شرکت کی اور اس کاوش کو سراہا تقریب میں اعظم شیخ فوکل پرسن ڈی ای او اسپورٹس نے اس بات کاعزم کیا کے سکھر میں اولمپکس کے تمام گیمز کو اعلیٰ سطح تک روشناس کروایا جایگا اور اپسما کے ساتھ جڑے رہنے والے اسکولوں کو سندھ لیول تک روشناس کرایا جائے گا آخر میں ماسٹر رزاق بلیک بیلٹ 4th ڈاؤن نے کھیلوں کی سرگرمیوں اور ان کی افادیت پر رہنمائی فرماتے ہوئے اسکول میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے پر زور دیا اور وعدہ کیا کہ اپسما کو ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جاے گا۔

متعلقہ عنوان :