پاکستانی باکسرعائشہ ممتاز کا شاندار کھیل، چینی باکسر کو شکست

جمعرات 28 اگست 2025 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)پاکستانی خاتون باکسر عائشہ ممتاز نے چین میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا کے فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے سیمی فائنل میں عائشہ ممتاز نے چینی باکسر چن شیندوگ کو دوسرے راونڈ میں ناک آوٹ کیا۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ر ناصر ٹنگ نے عائشہ ممتاز کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پاک فوج کی سرپرستی کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ فائنل میں عائشہ ممتاز کی کامیابی حاصل کرکے ملک کا نام روشن کریں گی۔