اٹلی کی اسرائیل کی جانب سے غز ہ پر جاری حملوں کی شدید مذمت

جمعرات 28 اگست 2025 18:36

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے غزہ میں ابھی تک جاری اسرائیل کی جنگ اور تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ جنگی حملے جو اسرائیل کر رہا ہے کسی بھی اصول کے تحت ایسے نہیں کہ انہیں جواز کے پیمانے میں دیکھا جا سکے۔اس دو سال سے جاری جنگ کے دوران بے شمار معصوم اور بے گناہ لوگوں کی جان لی گئی ہے۔

یہ جنگ سات اکتوبر 2023 سے جاری ہے۔ اسرائیل پر حماس کے اس ایک حملے کے جواب میں شروع کیا تھا۔۔

(جاری ہے)

یاد رہے اٹلی نے بھی سات اکتوبر 2023 کے حماس حملے کے بعد اسرائیل کے جوابی حملے کی تائید کی تھی۔ مگر وزیر اعظم میلونی نے کہا اگرچہ ہم نے اسرائیلی جوابی کارروائی کی حمایت کی تھی مگر آج جو کچھ غزہ میں جاری ہے ہم اس پر خاموش نہیں رہ سکتے۔اٹلی کی وزیر اعظم نے غزہ میں صحافیوں کے تازہ ہلاکتوں کے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ' آزادی صحافت پر یہ حملے قابل قبول نہیں ہے۔ یہ صحافی اپنی ہمت و حوصلے کی بنیاد پر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر غزہ جنگ کی کوریج کر رہے تھے۔ تاکہ غزہ کے حالات دنیا کے سامنے لاسکیں۔