سابق ایم این اے رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی، ڈاکو دو کروڑ کا سامان لے گئے

جمعرات 28 اگست 2025 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو دو کروڑ روپے کا سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

رمیش کمار نے بتایا کہ 3 مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی، ڈاکو گھر سے 5 گھڑیاں، چشمے اور جوتے لے گئے جن کی مالیت دو کروڑ روپے بنتی ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے میرے بارے میں تفصیلات مانگتے رہے۔رمیش کمار کے مطابق 3 ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں بات چیت کررہے تھے۔پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی گھر میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔