بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مفتی کفایت اللّٰہ دوران اللہ کو پیارے ہوگئے

جمعرات 28 اگست 2025 21:31

مالا کنڈ /اسلام آبلاد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللّٰہ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ مفتی کفایت اللّٰہ کے بیٹے معتصم باللّٰہ نے 16 اگست کو گھر میں اہل خانہ پر فائرنگ کی تھی، بیٹے کی فائرنگ سے مفتی کفایت زخمی، دو بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا تھا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔