Live Updates

ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، بجلی بھی سستی ملتی: گورنرپنجاب

جمعرات 28 اگست 2025 21:56

ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، بجلی بھی سستی ملتی: گورنرپنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر ڈیم بناتے تو آج سیلاب سے بچ جاتے اور سستی بجلی بھی میسر ہوتی۔لاہور میں دریائے راوی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری نالائقی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔ کچھ منصوبے شروع ہوئے ہیں جبکہ مزید چھوٹے ڈیمز بھی تعمیر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے تجویز دی کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ہر طرف سے بجٹ کاٹ کر ڈیمز بنائے جائیں۔ ان کے مطابق یہ اب تک ہماری بڑی ناکامی ہے کہ ہم ڈیمز نہیں بنا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال مشکل ضرور ہے لیکن یہ اللہ کی طرف سے انعام بھی ہے۔ اگر جسڑ کے مقام پر کوئی ریلیف کیمپ قائم نہیں کیا گیا تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 30 سال بعد اتنا زیادہ پانی آیا ہے، اس صورتحال میں تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو اقدامات کیے ہیں ان پر عوام کی طرف سے شاباش دی جا رہی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات