Live Updates

سیلابی صورتحال،پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات ملتوی کر دیئے

امیدواروں کو نئی تاریخوں سے ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائیگا‘ترجمان

جمعرات 28 اگست 2025 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر سید کاظم مقدس کاظمی نے کہا کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے شرکت کی، ممبر ایگزام مرزا سہیل عامر اور انچارج ایگزامینیشن رانا راحت امین بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سید کاظم مقدس کاظمی کا کہنا تھا کہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، امیدواروں کو نئی تاریخوں سے ایس ایم ایس، ای میل اور ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پنجاب بھر کے مختلف علاقوں سے امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کرنا تھی، سیلابی صورتحال کے باعث امیدواروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانات 30اور 31اگست کو ہونا تھے، 434آسامیوں کے لیے 8ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کرنا تھی، ملتوی ہونے والے امتحانات میں انسپکٹر لیگل (سپیشلسٹ کیڈر)پنجاب پولیس اور دیگر آسامیاں شامل ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :