Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا کاگورنر سردار سلیم حیدر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ،سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

جمعرات 28 اگست 2025 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور گورنر پنجاب سے سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے پنجاب کے متعدد اضلاع میں سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈ کے بعد اب پنجاب کو سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں بھی فلش فلڈ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصانات پر بہت افسوس ہوا، اللہ تعالٰی اس ملک کو آزمائشوں اور مشکل گھڑی سے نجات دلائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات