ج*یونین کونسل 36 اور 37 کا حاجی ولی محمد نورزئی کی خدمات پر اظہارِ تشکر

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) یونین کونسل 36 اور 37 کے معززین و عوام، جن میں سابقہ کونسلر محمد اکرم نورزئی، تاج افغان، محمد ابراھیم جتوئی۔ حاجی امیر خان وزیر۔ محمد اسلم یوسفزئی۔عبدالغفار خان کاکڑ، عبدالعلی خان کاکڑ، حاجی عبداللہ کاکڑ، قدرت اللہ اچکزئی، محمد اکرم یوسفزئی، حاجی جمیل، حاجی اعجاز خواجہ، حاجی عبداللہ اچکزئی، عابد خان لودھی، حاجی عبدالحکیم، رحیم الدین، حاجی عتیق پراچہ، حاجی متین پراچہ، جہانزیب خان، جلال الدین، حاجی محمد خان، حاجی شمس اللہ، حاجی سلامت علی، نصراللہ محمد اعظم، ذیشان علی، امان اللہ، نعمت اللہ، جمعہ خان، حاجی اکبر، راز محمد، حاجی ہاشم، داد محمد، عاصف بٹ، عنایت اللہ اور دیگر شامل ہیں، نے حلقہ پی بی-41 سے منتخب ایم پی اے، وزیر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حاجی ولی محمد نورزئی صاحب کی شاندار عوامی و فلاحی خدمات پر دلی شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اور مزید کہا کہ علاقے میں سرکاری ٹیوب ویل پر والوومین مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جن کی وجہ سے علاقہ مکین ٹینکر مافیا کے محتاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حلقہ پی بی-41 کئی دہائیوں سے ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا، لیکن حاجی ولی محمد نورزئی صاحب نے اپنی انتھک محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے علاقے کی شکل بدل دی۔

انہوں نے بڑے پیمانے پر ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کیے، جن میں *پشتون آباد ڈیم کی تعمیر، مٹھا چوک تا چاندنی چوک اور مٹھا چوک تا گوالمنڈی روڈ کی تکمیل اور اس کو ڈبل کرنے کی منظوری، سرکی روڈ نیو اڈا تا گوالمنڈی کی تعمیر، گیس پائپ لائنز کی تنصیب، روڈ کارپٹنگ، نالیوں کی تعمیر، سولر سسٹمز کی تقسیم، غریب خاندانوں میں راشن کی فراہمی اور معذور افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم* شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حاجی ولی محمد نورزئی ایک سچے، مخلص اور خدمت گزار عوامی نمائندہ ہیں جو ہر وقت عوام کے مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ عوام کو یقین ہے کہ ترقی اور فلاح کا یہ سفر آئندہ بھی اسی جذبے سے جاری رہے گا