Live Updates

فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ کی دریائے راوی کی حالیہ سیلابی صورتحال اور اس دوران جاری ریسکیوکیمپ و ریلیف آپریشن کے حوالے سے مجموعی رپورٹ جاری

جمعرات 28 اگست 2025 21:30

ی* فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)ضلعی انتظامیہ نے دریائے راوی کی حالیہ سیلابی صورتحال اور اس دوران جاری ریسکیوکیمپ و ریلیف آپریشن کے حوالے سے اب تک کی مجموعی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کی حدود میں کسی بھی موضع کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ13 متاثرہ افراد کو بروقت ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی سطح پر6 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں موضع ملنگ، موضع کر، ماڑی پتن، چک نمبر608 گ ب، شیرازا پتن، عالم شاہ اور موضع پیر صلاح الدین شامل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کیمپس میں36افراد نے قیام کیا۔رپورٹ کے مطابق اب تک3 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں تاہم کسی مریض کا اندراج نہیں ہوا۔ جانوروں کے علاج و معالجے کے لئے مجموعی طور پر13 ویٹرنری کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں سی5 کیمپ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لگائے گئے۔

(جاری ہے)

ان ویٹرنری کیمپ میں اب تک 40 جانوروں کا علاج کیا گیا جبکہ 5 جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران مجموعی طور پر13 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاجبکہ ایک ایمرجنسی کال موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دریا میں پھنس جانے والی3افراد کو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں اب تک کسی بھی قسم کی ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ سڑک، عمارت، پل یا بند گرنے کی بھی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انتظامیہ کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ریسکیو ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :