Live Updates

sسیلابی صورتحال، لاہور پولیس فرنٹ لائن فورسز کے شانہ بشانہ

ظ*شہریوں کی خدمت ومدد کیلئے لاہور پولیس کے ماہر غوطہ خوراہلکار طلب کر لئے گئے گ*لاہور پولیس تمام اداروں کے ساتھ رابطہ سے موثرحکمت عملی بنا رہی ہی:فیصل کامران

جمعرات 28 اگست 2025 22:45

ڑ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور پولیس فرنٹ لائن فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بذریعہ وائرلیس لاہور پولیس کے ماہر غوطہ خور اور تیراک اہلکاروں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق لاہور پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس سلسلے میں غوطہ خور و تیراک ریڈ الرٹ علاقوں میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیز لاہور پولیس تمام اداروں کے ساتھ رابطہ سے موثرحکمت عملی بنا رہی ہے۔فیصل کامران نے کہا کہ دریاسے ملحقہ آبادیوں میں پولیس کا گشت اور اعلانات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خالی کرائے جانے والے علاقوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اوردریا کراسنگ کے مقامات پر بھی پولیس نفری تعینات ہے۔خاص طور پر راوی کے چھ کراسنگ پوائنٹس ہائی الرٹ پر ہیںاس سلسلے میں لاہور پولیس کے سپروائزری افسران سمیت تمام سپاہ ہائی الرٹ ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ لاہور پولیس تمام متعلقہ اداروں کی سپورٹ کے لیے مکمل تیار ہے۔انہوںنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے قریب جانے سے گریز کریں

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات