امریکا کی یوکرین کو میزائل اور متعلقہ ساز و سامان کی فروخت کی منظوری

جمعہ 29 اگست 2025 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) امریکی محکمہ خارجہ نے یوکرین کو فضائی حملوں میں استعمال ہونے والے میزائلوں اور متعلقہ ساز و سامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 82 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق اس ممکنہ معاہدے کے تحت دو امریکی کمپنیاں، زون فائیو ٹیکنالوجیز اور کو اسپائر مرکزی ٹھیکیدار ہوں گی۔ امریکی حکومت کو فی الحال اس معاہدے کے ساتھ کسی قسم کے آفسیٹ معاہدے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔یوکرین اس خریداری کے لیے ڈنمارک، نیدرلینڈز، ناروے اور امریکا کی جانب سے دی جانے والی فارن ملٹری فنانسنگ (غیر ملکی فوجی مالی معاونت) کا استعمال کرے گا۔