کراچی،فائرنگ سے جعلی خواجہ سرا جاں بحق

جمعہ 29 اگست 2025 12:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)کراچی کے علاقے قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے جعلی خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ سجاد ولد بشیر کے نام سے ہوئی ہے جو جعلی خواجہ سرا تھا۔پولیس نے بتایاکہ مرنے والا شخص رات کے وقت میک اپ کر کے اور خواتین کے کپڑے پہن کر سڑکوں پر گھومتا تھا۔پولیس نے مقتول کے ساتھ کمرے میں رہنے والے ایک ساتھی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔