لاہور،پنجاب اسمبلی کا 30 واں اجلاس 4 ستمبر کو طلب

جمعہ 29 اگست 2025 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) گورنر پنجاب نے صوبائی اسمبلی کا 30 واں اجلاس طلب کر لیا جو 4 ستمبر بروز جمعرات دوپہر2 بجے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی قانون سازی،عوامی مسائل اور مختلف حکومتی امور پر غور کئے جانے کا امکان ہے۔پنجاب اسمبلی کے میڈیا کوآرڈینیٹر رائو ماجد علی کے مطابق اجلاس کے انعقاد کےلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔