محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی

تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا،جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے، انٹرویو

جمعہ 29 اگست 2025 14:15

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی۔ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی نے کہا کہ جب سب پاکستان کے خلاف کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

محمد شامی نے کہا کہ میں تنازعات کے پیچھے نہیں بھاگتا، حکومت اور کرکٹ بورڈ جو بھی فیصلہ کریں اس پر اتفاق کرنا بہتر ہوگا اور فیصلے پر قائم بھی رہنا چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کرکٹ صرف جذبات سے نہیں کھیلی جاتی، اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہوتا ہے، جب سب کھیلنے پر راضی ہوں تو کھیلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنا کسی اور ملک کے خلاف کھیلنے سے بالکل مختلف نہیں، البتہ شائقین کے لیے یہ خاص ہوتا ہے، ان کا جنون ایک الگ ماحول بنا دیتا اور اس سے کھلاڑیوں کو اضافی توانائی ملتی ہے۔