مانسہرہ اور پشاور سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

جمعہ 29 اگست 2025 14:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ایف آئی اے نے مانسہرہ اور پشاور سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ساحل،افغان جان اور سعد شامل ہیں جھنیں ایف آئی اے کی ٹیموں نے مانسہرہ اور پشاور سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے مجموعی طور پر 50 ہزار امریکی ڈالر،22700 سعودی ریال،2150 یو اے ای درہم،1060 یورو،29500 افغانی،255 برطانوی پاؤنڈ،75200 پاکستانی روپے،کینڈین ڈالر،قطری ریال اور کویتی دینار برآمد ہوئے ہیں ۔ ملزمان سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔