افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہے جانے پر سلمان آغا مسکرا دیے، ویڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

جمعہ 29 اگست 2025 23:33

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دینے پر مسکراہٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کیا اور افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم کہا۔یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرانے لگے، ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے کی آنکھ نے فوراً قید کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔