ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ،نیرج چوپڑا گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام

تھائی لینڈ کے والکوٹ نے 84.09 میٹر میٹر کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا

جمعہ 29 اگست 2025 23:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)بھارت کے دو بار کے اولمپکس میڈلسٹ نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق زیورخ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں جرمن جیولین تھرور جولین ویبر نے 10 میٹرکے فرق سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

فائنل میں نیرج چوپڑا زیادہ سے زیادہ 85.01 کی تھرو کرپائے، ان کے مقابلے میں جرمن تھرور نے 91.51 میٹر تھرو کرکے اپنی برتری ثابت کی۔

تھائی لینڈ کے والکوٹ نے 84.09 میٹر میٹر کے ساتھ برانز میڈل اپنے نام کیا۔واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ٹوکیو میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔