Live Updates

معین وٹو کا سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

جمعہ 29 اگست 2025 23:26

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو نے صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی کے ہمراہ دریائے ستلج کا دورہ کیا۔اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی نورالامین ناصر وٹو اور چوہدری افتخار حسین چھچھر، کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل، آر پی او محبوب رشید، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او راشد ہدایت سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کا صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریا میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔محکمہ ایریگیشن کے حکام نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن بارے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں معین وٹو کا صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے فلڈ ریلیف کیمپ اور خیمہ بستی میں سیلاب متاثرین کو دستیاب سہولیات کی چیکنگ بھی کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر آبی وسائل میاں معین وٹو کے سیلاب متاثرین کو رہائش، کھانے پینے اور طبی سہولیات کے لیے بہترین اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزیر نے کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات دیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات