
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات کا ایم 6منصوبے کے حوالہ سے این ایچ اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار، این ایچ اے کو بلاتاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت
جمعہ 29 اگست 2025 18:38
(جاری ہے)
اجلاس میں کمیٹی کو پہلے جاری کی گئی 22 سفارشات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے کمیٹی کوبتایا کہ کہ ان میں سے متعدد سفارشات پر عملدرآمد کیا جا چکا ہے جبکہ باقی ابھی زیر غور ہیں۔ کمیٹی نے سینیٹ ارکان کی جانب سے تجویز کردہ منصوبوں پر بھی عملدرآمد رپورٹ طلب کی تاہم وزارت نے ان منصوبوں کی تفصیلات پیش کرنے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔ چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کو طلب کر کے عملدرآمد رپورٹس پیش کی جائیں۔کمیٹی کوسرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی)کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی جانب سے دی گئی تجاویز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے کئی شعبوں پر مشتمل ایک سوالنامہ بھجوایا تھا جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور پبلک انویسٹمنٹ مینجمنٹ کا براہ راست تعلق منصوبہ بندی کمیشن سے تھا۔ یہ سوالنامہ مکمل کر کے 20 مارچ 2025 کو آئی ایم ایف کو بھجوایا گیا۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ کے حوالہ سے کمیٹی کوبتایاگیا کہ منصوبوں میں ترجیحات کا فقدان، بار بار تاخیر، اخراجات میں اضافہ اور منظور شدہ منصوبوں کے لئے مالی وسائل کے تحفظ میں کمزوری جیسے بڑے نقائص سامنے آئے ہیں۔ چیئرپرسن نے کمیٹی کی سابقہ سفارشات کے مطابق نئے منصوبے شروع کرنے سے پہلے جاری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پرزوردیا۔وزارت کی جانب سے کمیٹی کو انٹیلی جینٹ پراجیکٹ آٹومیشن سسٹم کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ اس سسٹم کے انضمام سے تفصیلی بجٹ سازی اور بجٹ کے اجراء کو خودکار بنانے میں مدد ملے گی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے کمیٹی کو سکھر–حیدرآباد–کراچی موٹروے ایم 6اور کراچی–کوئٹہ–چمن روڈ این 25 پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ارکان کو بتایا گیا کہ ایم 6حیدرآباد سے سکھر تک پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں نوشہرو فیروز–رانی پور اور رانی پور–سکھر کے دو حصوں کو ترجیح دی جا رہی ہے اور بورڈ کی منظوری ستمبر 2025 میں متوقع ہے۔چیئرپرسن کمیٹی نے ایم 6منصوبہ کے حوالہ سے این ایچ اے کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بلاتاخیر کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمیٹی کی سابقہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ این ایچ اے پہلے ہی چار ماہ ضائع کر چکی ہے اور اب مزید چار ماہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے فیصلے کے لئے مانگ رہی ہے۔ چیئرپرسن نے منصوبے کا آغاز اکتوبر 2025 تک یقینی بنانے اور ڈیڈ لائن پوری نہ ہونے پرمعاملہ ایوانِ بالا کو بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کو طلب کیا جائے تاکہ منصوبے پر بروقت عملدرآمد کے اقدامات پر بریفنگ دی جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ترک کمپنی حکام کا راوی شہر کا دورہ، روڈا منصوبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
-
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کا نمایاں اضافہ
-
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت واپس ادائیگی کے انتظامات کر لئے
-
جعلی دستاویزات پر بیلجیئم جانے والے 2افراد لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب پولیس کے ملازمین کیلئے ہیلتھ کیئر کے شاندار اقدامات
-
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرگندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف جاری مہم کے بہترین نتائج
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق، کاظم پیرزادہ ، صہیب بھرت، رانا سکندرعظمت پورپہنچ گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پرمریم اورنگزیب اور وزراء امدادی سامان لیکر عظمت پورپہنچ گئے
-
لاہور میں تعلیمی اداروں کی فیسوں میں اضافے پر طلبہ سراپا احتجاج
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کان مہتر زئی آمد، شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان کے لواحقین سے تعزیت
-
حویلیاں پولیس کی کارروائی، سگے بھائی اور بھابھی کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
-
بے قصورشہریوں کو رشوت کے لیے حراست میں رکھنے والے پولیس اہلکاروں پراغوا برائے تاوان کا مقدمہ قائم کیا جائے، آئی جی سندھ سے درخواست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.