گورنر سندھ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کی ملاقات

جمعہ 29 اگست 2025 18:38

گورنر سندھ سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے میٹرک میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ وانیہ نور نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے وانیہ نور کو شیلڈ، شال اور انعامات پیش کیے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وانیہ نور کی شاندار کامیابی پر گورنر سندھ کی بھرپور حوصلہ افزائی اور خراجِ تحسین اورمزید تعلیم کے لیے ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ محنت اور لگن سے زندگی میں بہترین مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وانیہ جیسی باصلاحیت بچیاں قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی سید اعجاز الحق سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔