پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام، مودی سرکار کے جنگی جنون پرکاری ضرب

جمعہ 29 اگست 2025 19:01

پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام، مودی سرکار کے جنگی جنون پرکاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)بھارت کے بڑھتے ہوئے جنگی جنون اور جارحانہ عزائم کے مقابلے میں پاکستان نے اپنی دفاعی حکمتِ عملی میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ یومِ آزادی کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس نئی فورس کے قیام کا اعلان کیا، جسے پاکستان کی دیرپا دفاعی حکمتِ عملی میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے حالیہ معرکہ حق میں فتح-1 اور فتح-2 میزائلوں کے ذریعے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی متعدد دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور دشمن کو نمایاں نقصان اٹھانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق، آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں زبردست اضافہ کرے گا اور ملک کو کویڈ پرو کو پلس حکمتِ عملی پر مثر انداز میں عمل درآمد کرنے کے قابل بنائے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فورس بھارت کے خلاف پاکستان کی روایتی جنگی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دے گی اور دشمن کے جارحانہ رویے کے لیے ایک مستقل چیلنج ثابت ہو گی۔تجزیہ کاروں کے مطابق، آر ایف سی وقتی فیصلہ نہیں بلکہ پاکستان کی طویل المدتی دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے ملک کسی بھی جارحیت کے جواب میں نہ صرف دفاعی بلکہ جارحانہ صلاحیتوں کے ساتھ بھرپور اور درست حملہ کرنے کی طاقت حاصل کرے گا۔پاکستان کی نئی راکٹ فورس مودی سرکار کے جنگی جنون پر کاری ضرب کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جو مستقبل میں دشمن کے عزائم کے لیے ایک مستقل ڈروانا خواب ثابت ہو گی