Live Updates

صوبائی وزیر صحت و چیئر مین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا چنیوٹ کا دورہ، سیلابی صورتحال کا جائز ہ لیا

جمعہ 29 اگست 2025 19:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور دریائے چناب کے پل ٹی ڈی سی پی پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران بتایا گیا کہ دریا میں اس وقت ساڑھے آٹھ لاکھ کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے،ضلعی انتظامیہ کی شب و روز کاوشوں سے دریا کی پٹی پر مقیم افراد کو بحفاظت محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں کھانے، بستر اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مویشیوں کے لیے چارے کا بھی وافر سٹاک موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جلد اپنی معمول کی زندگی بحال کرسکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات